بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) صدر مایاوتی نے آج الزام لگایا کہ دہشت گردی
کے نام پر ملک میں اقلیتی برادری کو شک کی نظر سے دیکھا جانا واقعی مرکز کی
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کی کرتوت ہے۔محترمہ مایاوتی نے کہا کہ یہاں بھوجپور اسمبلی حلقہ کے قصبہ كما ل گنج واقع
رام لیلا
میدان میں بی ایس پی امیدواروں کی حمایت میں منعقد جلسہ عام سے
خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت اقلیتوں کے مسائل کو نظر
انداز کر رہی ہے اور ان کے تئیں متعصب رویہ اختیار کر رہی ہے۔مذہبی بنیاد پرستی اور دہشت گردی کے نام پر مسلم کمیونٹی کو شک کی نظر سے دیکھا جانا بی جے پی کی ہی دین ہے۔